این اے 96: طلال چودھری آؤٹ، شیر وسیر کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری

Published On 11 January,2024 08:23 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن نے این اے 96 کی ٹکٹ کا فیصلہ کر دیا۔

مسلم لیگ ن نے طلال چودھری کو آؤٹ کرکے شیر وسیر کو ٹکٹ جاری کر دیا، طلال چودھری مسلم لیگ ن کی ٹکٹ سے محروم ہو گئے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کے دس منحرف ارکان کو ٹکٹ جاری کئے ہیں۔