راولپنڈی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری

Published On 11 January,2024 08:13 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ریٹرننگ افسروں نے راولپنڈی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کردی۔

فہرست میں قومی اسمبلی کے 5 حلقوں سے 137 اور 10 صوبائی حلقوں سے 395 امیدواروں کے نام شامل ہیں، این اے 52 سے 24، این اے 53 سے 31 اور این اے 55 سے 37 امیدوار فہرست میں شامل ہیں، این اے 56 سے 40 اور این اے 57 سے 35 امیدوار فہرست میں شامل ہیں۔

پی پی 8 سے 31، پی پی 9 سے 24، پی پی 10 سے 42 امیدوار شامل ہیں، پی پی 12 سے 34، پی پی 13 سے 42 اور پی پی 14 سے 38 امیدوار شامل ہیں، پی پی 15 سے 42، پی پی 16 سے 36 اور پی پی 17 سے 43 امیدوار شامل ہیں، پی پی 18 سے 63 امیدواروں کے نام نظرثانی فہرست میں شامل ہیں۔