عام انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم

Published On 11 January,2024 06:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کی مانیٹرنگ ، نگرانی کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔

ڈپٹی سیکرٹری داخلہ کنٹرول روم کی مکمل نگرانی کریں گے، کنٹرول روم سے ملک بھر سے عام انتخابات بارے شکایات بھی سنی جائیں گی۔

وزارت داخلہ کے مطابق قائم کئے جانے والے کنٹرول روم سے انتخابی اقدامات کی نگرانی اور جائزہ بھی لیا جائے گا۔