فواد چودھری نے ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

Published On 11 January,2024 07:02 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے لاہور ہائیکورٹ میں ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔

ایپلٹ ٹریبونل نے فواد چودھری کے این اے 60 اور 61 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کو برقرار رکھا تھا، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں فل بینچ جمعہ کے روز سماعت کرے گا۔

فواد چودھری کی جانب سے ایڈووکیٹ ظفر اقبال مانگٹ نے اپیل دائر کی، انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ایپلٹ ٹریبونل نے حقائق کے منافی فیصلہ سنایا۔

فواد چودھری پر بیرون ملک دوروں اور بیان حلفی کے مصدقہ نہ ہونے کے اعتراضات لگائے گئے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ معطل کر کے الیکشن لڑنے کی اجازت دے۔