راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شاہراہ دستور پر کنٹینر لگانے والے حالات کی سنگینی سے ناواقف ہیں، مل بیٹھ کر الیکشن کا فیصلہ کریں ورنہ کھیل ختم پیسہ ہضم ہوگا۔
سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے اپنا سیاسی مردہ خراب کرلیا ہے، مل بیٹھ کر الیکشن کا فیصلہ کریں ورنہ کھیل ختم پیسہ ہضم، شاہراہ دستور پر کنٹینر لگانے والے حالات کی سنگینی سے واقف نہیں ہیں۔
لال حویلی ذاتی ملکیت ہےڈپٹی ایڈمیسٹیٹرآصف خان کرپٹ ترین انسان ہےجس کی معطلی ختم کرکےمیرےلیےراولپنڈی بھیجاگیاہےچیرمین حبیب الرحمان گیلانی ایف آئی اےاور پنجاب اینٹی کرپشن کوآصف خان کی اربوں روپے کرپشن کےثبوت کےساتھ درخواست بھیج رہاہوں4نومبرلانگ مارچ جتنی دیرچاہےپنڈی کامہمان ہوگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 31, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ رضا شاہ پہلوی بھی طاقت استعمال نہیں کرسکا آپ کس باغ کی مولی ہیں، نومبر تو اہم ہے ہی تاہم پہلے 10 دن بھی کم نہیں، لال حویلی ذاتی ملکیت ہے، ڈپٹی ایڈمینسٹریٹر آصف خان کرپٹ ترین انسان ہے جس کی معطلی ختم کر کے میرے لیے راولپنڈی بھیجا گیا ہے۔