راولپنڈی: (دنیا نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول وضو کرکے گیٹ نمبر 4 کا نام لیا کرے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول کا نانا بھی گیٹ نمبر 4 کی پیداوار تھا، بلاول وضو کر کے گیٹ نمبر 4 کا نام لیا کرے۔
قوم کابیٹااورسچ کاسپاہی ارشدشریف آج شہیدہوگیاہے۔بلاول کانانابھی گیٹ نمبر4کی پیداوارتھابلاول وضو کرکےگیٹ نمبر4کانام لیاکرےگرہن سورج کو نہیں کل سےحکومت کولگےگااور30نومبرتک آرپارہوجائےگا۔سامراجی ایجنٹوں کوکہیں سےمددنہیں ملےگی۔میں آج کاٹویٹ ارشدشریف کےنام کررہا ہوں اوراسکےگھرجارہاہوں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 24, 2022
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ گرہن سورج کو نہیں، کل سے حکومت کو لگے گا اور 30 نومبر تک آرپار ہو جائے گا، سامراجی ایجنٹوں کو کہیں سے مدد نہیں ملے گی۔
سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم کا بیٹا اور سچ کا سپاہی ارشد شریف آج شہید ہوگیا ہے، آج کا ٹوئٹ ارشد شریف کے نام کر رہا ہوں اور اس کے گھر جا رہا ہوں۔