راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن سے فرار ہونے کیلئے مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ جوحقیقی بااختیارہیں وہ ملک کی بہتری کے لئے الیکشن کروائیں، ایف آئی اے میری گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس پر دباؤ ڈال رہی ہے،31 اکتوبر کو میری قبل از گرفتاری ضمانت کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔
حکومت الیکشن سےفراری ہے۔مذاکرات کاڈھونگ رچارہی ہے ۔جوحقیقی بااختیارہیں وہ ملک کی بہتری کےلیےالیکشن کروائیں عوام سےٹکراؤ،معیشت کی تباہی اور ڈیفالٹ ہونا ہےFIA میری گرفتاری کے لیےپنجاب پولیس پر دباؤ ڈال رہی ہے 31 اکتوبر کو میری قبل از گرفتاری ضمانت کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہو گی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 30, 2022
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اداروں نے بھی کہا ہے کہ پرامن مارچ کی کوئی پابندی نہیں، 4 نومبر ہم روات سے لانگ مارچ کا اسلام آباد کےلئے تاریخی استقبال کریں گے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا ریڈ زون اسلام آباد کی توسیع کا فیصلہ سیاسی تصادم کو دعوت دینا ہے، ریڈزون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دینا سپریم کورٹ کے لانگ مارچ کی اجازت کی نفی ہے۔