راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے بھی حکومت کے لانگ مارچ روکنے کی درخواست کو مسترد کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پپغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ لانگ مارچ شروع نہیں ہوا اورحکومت حواس باختہ ہوگئی ہے، طاقت کااستعمال ہوا تو اسلام آباد سے بھاگ نہیں پائیں گے، لانگ مارچ پرامن، قانونی، آئینی اور تشدد سے پاک ہوگا، انتشار خلفشار اور طاقت کا استعمال حکومت کی سیاسی قبر کھو دے گا۔
سپریم کورٹ نےبھی حکومت کےلانگ مارچ روکنےکی درخواست کومستردکردیا۔لانگ مارچ شروع نہیں ہوااورحکومت حواس باختہ ہوگئی ہے۔طاقت کااستعمال ہوا تو اسلام آباد سے بھاگ نہیں پائیں گے۔لانگ مارچ پرامن،قانونی،آئینی اور تشدد سے پاک ہوگا۔انتشار خلفشار اورطاقت کا استعمال حکومت کی سیاسی قبر کھودےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 27, 2022
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ میری بیماری کی تصویر کرونا والی ہے الحمد اللہ میں صحت مند ہوں، میں نواز شہباز آصف زرداری کی طرح نہیں کہ اقتدار سے اترنے کے بعد بیماری کا بہانہ کروں۔
سابق وزیر نے مزید کہا کہ میں لاہور پہنچ چکا ہوں، آج شام 5 بجے پریس کانفرنس اور کل لانگ مارچ میں شرکت کرونگا، اس کے بعدراولپنڈی میں لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کریں گے۔