راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تر ہے، ڈار کو امداد تو کیا ملاقات کا وقت بھی نہیں ملا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ سیاست کے 10 روز بہت ہی اہم ہیں، قومی سلامتی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے، ہمارے اثاثے ہماری جان سے زیادہ عزیز ہیں۔
ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تر ہے،ڈار کو امداد تو کیا ملاقات کا وقت بھی نہی ملا،قومی سلامتی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے،ہمارے اثاثے ہماری جان سے زیادہ عزیز ہیں،بھان متی کا کنبہ معیشت کو لے ڈوبا ہے،کھرب پتی حکمرانوں نےاپنی جیب سے١٠روپے بھی سیلاب زدگان کو نہی دیے،سیاست کے١٠روزبہت ہی اہم ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 23, 2022
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھان متی کا کنبہ معیشت کو لے ڈوبا ہے، کھرب پتی حکمرانوں نے اپنی جیب سے 10 روپے بھی سیلاب زدگان کو نہیں دیئے۔