راولپنڈی:(دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزراء کی موجودگی میں ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا نعرے سوالیہ نشان ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ جب کرمینل قانون بناتے ہیں تو انصاف کا مذاق اُڑتا ہے، مانگے تانگے کے بیرون ملک دوروں سے کچھ امداد نہیں ملے گی۔
وزراکی موجودگی میں ریاستی اداروں کےخلاف نازیبانعرےسوالیہ نشان ہیں جب کرمینل قانون بناتےہیں توانصاف کامذاق اُڑتاہےمانگےتانگےکےبیرون ملک دوروں سےکچھ امداد نہیں ملےگی زرمبادلہ کے ذخائرتیزی سےکم ہورہےہیں اقتدار کے بھوکوں کاجمعہ بازارلگاہےڈالر نایاب سرمیاکاری کی جھوٹی تسلی سب بیکار ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 25, 2022
انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، ڈالر نایاب سرمایہ کاری کی جھوٹی تسلی سب بیکار ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار کے بھوکوں کاجمعہ بازارلگا ہے، وزراء کی موجودگی میں ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا نعرے سوالیہ نشان ہیں۔