اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہ کہ وزیراعظم کے احساس پروگرام کے تحت آج اسلام آباد میں دستر خوان بچھایا جائے گا، اس کار خیر سے صلہ رحمی، خدمت انسانیت، اور کمزوروں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا دستر خوان کے ذریعے ناداروں کیلئے لنگر کا اہتمام ہوگا، بھوکے افراد کو کھانا کھلانا انبیا کی سنت ہے، احساس کا جذبہ عام کرنے سے سماجی مسائل حل ہوں گے۔