میرپور: (دنیا نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت زلزلہ متاثرین کےشانہ بشانہ کھڑی ہے، بحالی کیلئے جامع پروگرام تشکیل دے رہے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں سے مدد حاصل کرنے کیلئے بھی میکنزم بنائیں گے۔
میرپور میں زلزلہ متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاک فوج نے امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا،ان کاریسکیوآپریشن میں کردار قابل تحسین ہے۔ جانوں کے ضیاع کا مداوا نہیں ہو سکتا مگر یہ رقم دکھ اور تکلیف میں ایک مرہم ہے، حق داروں تک ہر صورت حق پہنچائیں گے، ۔
انہوں نے کہا کہ معمولی زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے 50 ہزار روپے فی کس دیئے ہیں، متاثرین کی بحالی کیلئے جامع پروگرام بنا رہے ہیں جس پر جلد عملدرآمد شروع ہو گا۔