اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے غیر ذمہ دارانہ بیانات ثبوت ہے کہ کرپشن مقدمات میں ان کے پاس کوئی قانونی دفاع موجود نہیں ہے۔
اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول بھٹو کی اداروں کے متعلق غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی مذمت کرتے ہیں۔ کرپشن کا دفاع ہو بھی کیا سکتا ہے؟
بلاول کی اداروں کے متعلق غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی مذمت کرتے ہیں۔ بلاول کے غیر ذمہ دارانہ بیانات ثبوت ہے کہ کرپشن مقدمات میں انکے پاس کوئی قانونی دفاع موجود نہیں۔کرپشن کا دفاع ہو بھی کیا سکتا ہے؟
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 4, 2019
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول صاحب! ڈوبتی سیاست کا ملبہ ابو اور پھوپھو جی کی کرپشن پر ڈالیں، اداروں کو متنازع نہ بنائیں۔ ہمارے قومی سلامتی کے ادارے ملکی دفاع کے ضامن ہیں۔
بلاول صاحب! ڈوبتی سیاست کا ملبہ ابو اور پھوپھو جی کی کرپشن پر ڈالیں،اداروں کو متنازع نہ بنائیں۔ ہمارے قومی سلامتی کے ادارے ملکی دفاع کے ضامن ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قیام امن کے لیے انہوں نے لازوال قربانیاں دیں۔آپ کو عوام کا نہیں لوٹی دولت ہاتھ سے جانے کا درد ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 4, 2019