اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے جنرل اسمبلی اجلاس میں مظلوموں کی آواز بن کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ کابینہ اراکین، پارٹی رہنما و کارکنان وزیراعظم کا استقبال کریں گے، عمران خان کی آج سہ پہرساڑھے 3 بجے اسلام آباد آمد متوقع ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب کے بعد آج وطن واپس پہنچیں گے۔ عمران خان کے دیوانے ہوائی اڈے پر ان کو خوش آمدید کہیں گے۔
وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب کے بعد آج وطن واپس پہنچیں گے۔سہ پہر ساڑھے تین بجے ان کی آمد متوقع ہے۔ عمران خان کے دیوانے ہوائی اڈے پر ان کو خوش آمدید کہیں گے ۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 29, 2019
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اقوام متحدہ میں امت مسلمہ اور مظلوموں کی آواز بن کر انہوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، کارکنان اور کابینہ اراکین وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔
اقوام متحدہ میں امت مسلمہ اور مظلوموں کی آواز بن کر انہوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، کارکنان اور کابینہ اراکین وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 29, 2019