لاہور: (روزنامہ دنیا) غذا میں نمک کی زیادتی سے صرف ذائقہ ہی خراب نہیں ہوتا بلکہ ایسی غذا کھانے سے صحت پر بھی مضر اثرات آتے ہیں جن میں سر فہرست دل کی صحت خراب ہونا اور بلڈ پریشر کا بڑھنا شامل ہے۔
کھانے میں نمک زیادہ ہو جانے پر کچے آلو کے دو ٹکڑے ہنڈیاں میں گھمانے کے بعد دس منٹ کیلئے چھوڑ دیں، کچا آلو تمام نمک جذب کرلے گا۔ کریم کے استعمال سے نمک کم ہو جاتا ہے۔ سالن میں نمک زیادہ ہوگیا ہے تو آٹے کا چھوٹا سا پیڑا بنائیں اور سالن میں ڈال دیں، دس سے پندرہ منٹ کے بعد اسے نکال لیں، اگر کھانا دسترخواں پر ہے تو آلو کو ابال کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
غذا میں نمک کرنے کیلئے پانی سے بھی مدد لی جا سکتی ہے، اس سے اضافی نمک کم ہوجائے گا۔ دودھ اور بالائی کو نمک سمیت مرچی کم کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر خشک پکوان ہے تو اس میں دہی شامل کرنے سے نمک کم ہو جاتا ہے۔