پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں رواں سال کا پہلا ایم پاکس کیس سامنے آگیا جس کی محکمہ صحت کی جانب سے تصدیق بھی کر دی گئی۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق دبئی سے آنے والے مسافر میں علامات پر پولیس سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اس حوالے سے صوبائی مشیر صحت احتشام علی کا کہنا ہے کہ دبئی سے آئے 35 سالہ شخص میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی ہے، مریض کے نمونے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجے گئے ہیں۔
احتشام علی کا کہنا تھا کہ صوبے میں اب تک ایم پاکس کے 10 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، سال 2023 میں دو، سال 2024 میں 7 اور سال 2025 میں پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔