لاہور: (روزنامہ دنیا) کالے نمک کے استعمال کے بے شمار فوائد ہیں۔ سوڈیم کی کم مقدار کے سبب کالے نمک کے استعمال سے پیٹ پھولنے کی شکایت سے نجات ملتی ہے، وزن میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ کالے نمک کے استعمال سے نظام ہاضمہ کی کارکردگی میں مثبت فرق پڑتا ہے، آنتوں کی صفائی اور مضر صحت مادوں کا اخراج ممکن ہوتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کالے نمک کے استعمال سے جہاں بلڈ پریشر متوازن رہتا ہے وہیں جن افراد کو سانس لینے کے نظام سے متعلق شکایات ہوتی ہیں اُنہیں کالے نمک کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔ کالے نمک کے استعمال سے مٹی سے ہونے والی الرجی یا سانس کی بیماری میں آرام ملتا ہے۔ اگر کالے نمک کو پانی میں شامل کر کے بھاپ لی جائے تو سانس کی نالی صاف ہو جاتی ہے اور مضر صحت مادوں کے اخراج میں مدد ملتی ہے۔
کالا نمک جِلدی امراض کے علاج کیلئے بھی استعمال ہوتا ہے، کالے نمک کو نیم گرم پانی میں شامل کر کے ٹب باتھ لیا جائے تو دن بھر کے کام کاج سے ہونے والی تھکاوٹ منٹوں میں غائب ہو جاتی ہے جبکہ ذہنی تناہ سے بھی نجات ملتی ہے۔
یہ قدرتی نمک نظام ہاضمہ کی بہتری کیلئے تیر بہدف نسخے کا کام کرتا ہے، آنتوں کی صفائی کے علاوہ اس کے استعمال سے جسم میں اضافی پانی بھی جمع نہیں ہوتا جبکہ پیٹ پھولنے کے پریشان کن مسئلے سے چھٹکارا بھی کالے نمک سے ممکن ہے۔