لاہور: (دنیا نیوز) پودینہ، تلسی، نیاز بو، لیمن گراس اور میری گولڈ کو گھروں میں لگانے سے ڈینگی مچھر کو مار بھگایا جا سکتا ہے۔ نیم اور سفیدے کے درخت بھی مچھروں کو دور رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
قدرت نے پیٹر پودوں میں ایسے ایسے امراض کی شفا رکھی ہے کہ عقل دنگ رہ جائے۔ آج ہم ڈینگی مچھر کو دوربھگانے کے لیےمہنگی ادویات استعمال کرتے ہیں حالانکہ قدرت نے نیاز بو، تلسی، پودینے، لیمن گراس، میری گولڈ جیسے پودوں میں مچھروں کو دوربھگانے کی صلاحیت رکھی ہے۔
چھوٹے پودوں کو بخوبی گھروں میں رکھا جاسکتا ہے اور بات بڑے درختوں کی ہو تو نیم اور سفیدے کے درخت اِس حوالے سے بہت کارآمد تصور کیے جاتے ہیں۔اہم بات یہ بھی ہے کہ مچھروں کو دوربھگانے میں یہ تمام پودے اور درخت اپنی افادیت ثابت کرچکے ہیں۔
بلاشبہ درختوں سے محبت ہماری زندگی میں بہت سی مثبت تبدیلیوں کا باعث بنتی ہے، آزمائش شرط ہے۔