پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے پارٹی میں اختلافات کی تردید کر دی

Published On 16 December,2024 11:08 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے پارٹی میں اختلافات کی تردید کر دی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ کہ پی ٹی آئی میں نہ کوئی خوف ہے اور نہ اختلافات، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد ہر کوئی باہر آ کر پریس کانفرنس کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پارٹی کی طرف سے ہر کسی کی پریس کانفرنس پر پابندی ہونی چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد پارٹی کے مقرر افراد کو ہی میڈیا پر بیان دینا چاہیے، ہر شخص میڈیا پر بیان دیتا ہے جس سے کنفیوژن پیدا ہوجاتی ہے۔