علی امین گنڈا پور کی بشریٰ بی بی کے اکیلے چھوڑے جانے کے دعوے کی تردید

Published On 07 December,2024 08:15 pm

پشاور:(دنیانیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بشریٰ بی بی کے اکیلے چھوڑے جانے کے دعوے کی تردید کردی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ میں تو احتجاج والے دن پورا وقت بشریٰ بی بی کے ساتھ تھے، اگر بشریٰ بی بی کسی اور کے بارے میں کہہ رہی ہیں تو اس بارے میں انہی سے پوچھا جائے۔

انہوں نے ایک بار پھر حکومت کو خبردار کردیا اور کہاکہ پانی پت کی طرح حملے کریں گے، فتح حاصل کریں گے۔

واضح  رہے کہ گزشتہ روز چارسدہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا تھاکہ مجھے ڈی چوک پر اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا لیکن میں بھاگنے والی عورت نہیں۔