ممبئی: (ویب ڈیسک) جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں کی معروف اداکارہ نین تارا نے اپنے پرستاروں اور عوام سے کہا ہے کہ وہ انہیں ’لیڈی سپر سٹار‘ نہ کہا کریں۔
40 سالہ اداکارہ نین تارا نے کہا ہے کہ اعزازات اور تعریفیں انمول ہوتی ہیں لیکن کبھی کبھی یہ اداکاروں کو ان کے فن سے دور کر دیتی ہیں۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا ایپ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں اعلان کیا کہ پرستار، میڈیا اور فلم برادری والے انہیں لیڈی سپر سٹار نہ کہیں۔
اپنی پوسٹ میں انکا مزید کہنا تھا کہ آپ میں سے بہت سے لوگ مجھے نہایت عزت و احترام سے لیڈی سپر سٹار کہتے ہیں، جو آپ کی بے پناہ محبت اور مہربانی کی علامت ہے، مجھے اتنے قیمتی خطاب سے نوازنے پر میں آپ سب کی مشکور ہوں لیکن میں آپ سے عاجزانہ درخواست کرتی ہوں کہ مجھے نین تارا پکارا جائے۔