لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے شوہر اور قومی کرکٹر شعیب ملک کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کر دیا۔
ثناء جاوید نے اپنے شوہر شعیب ملک کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر دل کو چھو لینے والا محبت بھرا پیغام شیئر کیا۔
انہوں نے اپنی اور شعیب ملک کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آج اور ہر دن آپ کو سیلیبریٹ کر رہی ہوں، آپ جادو کی طرح ہیں، شعیب ملک!
یہ محبت بھرا پیغام دیکھ کر ان کے مداح بھی خوش ہو گئے اور اس جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ثناء جاوید اور شعیب ملک کی جوڑی کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جاتا ہے اور ان کی تصاویر پر ہزاروں مداح محبت بھرے تبصرے کر تے ہیں۔