ہر جنگ آپ کو مضبوط بناتی ہے: انجلین ملک

Published On 07 March,2025 10:35 am

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف ڈائریکٹر، پروڈیوسر، مصنفہ اور اداکارہ انجلین ملک نے کہا ہے کہ ہر جنگ آپ کو مضبوط بناتی ہے۔

ڈائریکٹر، پروڈیوسر، مصنفہ اور اداکارہ انجلین ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں ان کا حوصلہ واضح طور پر بلند دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی نئی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا ہے کہ ان کی 3 کیمو تھیراپیز ہو چکی ہیں۔

انجلین ملک نے لکھا ہے کہ 3 کیمو ہو چکی ہیں، اب بھی مضبوط کھڑی ہوں، قوت ارادی اور طاقت ہمیشہ آپ کو جیت کی جانب لے جاتی ہے، ہر جنگ آپ کو مضبوط بناتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نامور اداکارہ و ہدایت کارہ انجلین ملک نے اپنے جیسے کینسر میں مبتلا مریضوں کی حوصلہ افزائی بھی کی تھی، انجلین ملک نے فیشن شو کے دوران پراعتماد انداز میں فیشن ایبل لباس کے ساتھ جیولری پہن کر ریمپ واک کی تھی۔