ونیزہ احمد کی 8 سال بعد ٹی وی پر واپسی

Last Updated On 02 October,2018 03:48 pm

لاہور(روزنامہ دنیا )معروف ماڈل و اداکارہ ونیزہ احمد 8 برس بعد دوبارہ ٹی وی ڈرامے میں نظرآئیں گی۔

بتایا گیا ہے کہ انہیں ڈرامہ سیریل "مرہم" میں کاسٹ کیا گیا ہے جس میں ان کے ساتھ نعمان اعجاز نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

ڈرامے کی ریکارڈنگ لاہور اور کراچی میں مکمل کرلی گئی ہے۔ ان دنوں سیریل کی پوسٹ پروڈکشن جاری ہے۔ سیریل کے رائٹر ظفر معراج اور ڈائریکٹر نجف بلگرامی ہیں۔