پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو فارغ کردیا

Last Updated On 01 October,2018 05:54 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی کی چھٹی ہوگئی، رواں ماہ اومان میں شیڈول ایشین چیمپئن ٹرافی کے لیے ٹیم کا حتمی انتخاب ٹیم منیجمنٹ خود کرے گی۔

ایشین چیمپئن ٹرافی کے لیے ایک روزہ ٹرائلز 3 اکتوبر کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے، اس موقع پر سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر بھی موجود ہوں گے جن کی مشاورت سے 18 رکنی حتمی سکواڈ تشکیل دیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق ایونٹ کے دوران 2 گول کیپرز ٹیم کیساتھ لے جانے پر اتفاق کیا گیا ہے، ایشین چیمپئنز ٹرافی کے میچز 18 سے 28 اکتوبر تک مسقط کے سلطان قابوس سٹیڈیم میں کھیلے جائینگے۔ ایونٹ میں بھارت سمیت ملائیشیا، پاکستان، جنوبی کوریا، جاپان اوراومان کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔