نانا پاٹیکر کی خالی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گی‘ تنو شری دتہ

Last Updated On 01 October,2018 06:33 pm

ممبئی: ( آن لائن) حالیہ واقعات کو دیکھتے ہوئے میں وکلاءکی ایک ٹیم کو اکھٹا کررہی ہوں جو میرے مفادات کا دفاع کرے گی،اداکارہ

بالی ووڈ کی سابق اداکارہ تنو شری دتہ نے گزشتہ دنوں معروف اداکار نانا پاٹیکر پر 10 سال پہلے ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ جس کے جواب میں نانا پاٹیکر نے ان کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ تنو شری دتہ کو قانونی نوٹس بھیج چکے ہیں اور وہ اس بارے میں جلد ایک پریس کانفرنس کریں گے۔ تاہم اب تنو شری دتہ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ انہیں اب تک کوئی قانونی نوٹس نہیں ملا اور وہ اپنے وکلاء سے مشاورت کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات کو دیکھتے ہوئے میں وکلاء کی ایک ٹیم کو اکھٹا کر رہی ہوں جو میرے مفادات کا دفاع کرے گی، نانا پاٹیکر کے وکیل کے دعویٰ کے برعکس مجھے ابھی تک کوئی قانونی نوٹس نہیں ملا۔