مانچسٹریونائیٹڈ کا منیجر جوزمرینہو کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

Last Updated On 01 October,2018 05:43 pm

مانچسٹر: (روزنامہ دنیا) کلب سٹاف کا کہنا ہے کہ فیصلہ جوزمرینہو کے کھلاڑیوں سے خراب تعلقات اور مسلسل شکستوں کے باعث کیا گیا۔

انگلش فٹبال پریمیئر لیگ میں مانچسٹریونائیٹڈ کو ویسٹ ہام یونائیٹڈ کے ہاتھوں ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست کے بعد منیجر جوزمرینہو کی چھٹی پکی ہوگئی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے سٹاف کے حوالے سے میڈیا میں آنیوالی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ جوزمرینہو کے کھلاڑیوں سے تعلقات میں کافی کچھاؤ تھا اور کلب مسلسل میچز ہار رہا تھا۔ فرنچ سٹار پال پوگبا نے بھی جوزمرینہو کے رویے کی وجہ کلب چھوڑ کر بارسلونا جانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ کلب سٹاف کے مطابق رواں ہفتے جوزمرینہو کو منیجر کے عہدے سے فارغ کردیا جائیگا۔