سوئی دھاگہ کا تین روز میں 36کروڑ سے زائد کابزنس

Last Updated On 02 October,2018 03:31 pm

لاہور (روزنامہ دنیا )بالی ووڈ فلم '' سوئی دھاگہ'' کا باکس آفس پر کھڑکی توڑ بزنس جاری ہے،

تین روز میں فلم نے 36 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کما لئے۔ ڈائریکٹر شرد کتاریہ کی زیر ہدایت بنی فلم ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت پاکستانی سرکٹ میں 60سے زائد سینماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی ۔