رنبیراورکرینہ کپورکی دادی کرشنا راج کپورچل بسیں

Last Updated On 01 October,2018 05:03 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ میں اپنی شانداراداکاری سے نام بنانے والے کپور خاندان کے آنجہانی اداکارراج کپورکی اہلیہ کرشنا راج کپورچل بسیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے آنجہانی اداکارراج کپورکی اہلیہ کرشنا راج کپورآج 88 سال کی عمرمیں حرکت قلب بند ہونے سے چل بسیں، جس کی تصدیق ان کی پوتی ریدھیما کپورنے انسٹاگرام پوسٹ سے کی۔

 

کرشنا کپورنے راج کپورسے شادی 1946 میں کی تھی اوران کے 5 بچے ہیں جن میں رندھیرکپور، رشی کپور، ریتو کپورنندا، ریما کپور اور راجیو کپور ہیں جب کہ ان کے پوتے پوتیوں میں اداکارہ کرینہ کپور، کرشمہ کپور اور اداکار رنبیر کپور شامل ہیں۔ بالی ووڈ انڈسٹری کے متعدد فنکاروں نے اس موقع پرغم کا اظہارکیا ہے۔

 

 

 

واضح رہے کہ بالی ووڈ میں کپورخاندان وہ واحد خاندان ہے جس کی چوتھی نسل آج سنیما کی زینت بنی ہوئی ہے اوریہ ہی خاندان بھارتی فلم انڈسٹری کا سب سے پرانا خاندان مانا جاتا ہے۔