ہالی ووڈ فلم ''وینم '' رواں ہفتے ریلیز کی جائے گی

Last Updated On 01 October,2018 12:11 pm

لاہور (دنیا نیوز ) ایڈونچراور سپر ہیرو کے دیوانے تیار ہوجائیں، سائنس فکشن فلم "وینم "رواں ہفتے ریلیز ہوگی۔

ایڈونچر سے بھرپور ایکشن مووی "وینم" کی کہانی ایسے شخص کی ہے جس کی زندگی خلائی مخلوق سے ملنے کے بعد تبدیل ہوجاتی ہے۔

یہ مخلوق اس شخص کو بے پناہ طاقت دیتی ہے۔ اداکار ٹام ہارڈی ،مچل ولیمز اور ریڈ سکاٹ کی یہ فلم پانچ اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔