بالی وڈ پلے بیک سنگر رچا شرما 38 برس کی ہو گئیں

Last Updated On 29 August,2018 10:19 am

ممبئی: (دنیا نیوز) بالی وڈ پلے بیک سنگر رچا شرما 38 برس کی ہو گئیں، انہوں نے صرف 16 برس کی عمر میں انڈسٹری میں قدم رکھا، مشہور فلموں کے گانے گا کر اپنی پہچان بنا لی۔

رچا شرما 19 اگست 1980 کو بھارت کی ریاست ہریانہ کے شہر فرید آباد میں پیدا ہوئیں، صرف 16 برس کی عمر میں فلم سلمیٰ پہ دل آ گیا سے بالی وڈ میں قدم رکھا اور فلم تال سے شہرت پائی، باغبان کے ٹائٹل سانگ سے سٹار بن گئیں، زبیدہ، ہیرا پھیری، ترکیب، سوچ، کل ہو نہ ہو، اوم شانتی اوم انکی مقبول فلموں میں شامل ہیں۔

آئٹم سانگ   بلو رانی    اور کانٹے فلم کا   ماہی وے   انکے مقبول ترین گانے ہیں، انکا گایا صوفیانہ کلام بھی بہت پسند کیا گیا۔