چنئی: (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ہریتھک روشن کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج، ایف آئی آر میں اداکار سمیت 8 افراد کے نام ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ہریتھک روشن سمیت 8 افراد پر بھارتی سیلز مین مرلی دھرن نے دھوکا دہی کے الزام میں مقدمہ درج کروایا ہے۔ مرلی دھرن نے ہریتھک روشن کی کمپنی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے بینک سے قرض لے کر ہریتھک کی کمپنی سے مال اٹھایا۔ تاہم جب کپڑوں کی فروخت بند ہوگئی تو اس نے کمپنی کو سارا مال واپس بھجوایا لیکن کمپنی کی جانب سے اسے رقم نہیں بھجوائی گئی۔
مرلی نے ہرتھیک روشن سمیت کمپنی کے دیگر 8 افراد پر دھوکا دہی کے الزام میں دسمبر 2014 میں شکایت درج کرائی تھی تاہم پولیس نے شکایت کنندہ کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے پرجون میں آئی پی سی کے سیکشن 420 کے تحت کیس رجسٹرڈ کیا۔