' فی الحال میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے'

Last Updated On 28 August,2018 10:41 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ فی الحال ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایک اداکار ہوں اور سیاست کو سمجھتا بھی ہوں لیکن سیاست میں آنے کے لیے میرے پاس زیادہ معلومات نہیں ہیں اس لیے فی الحال سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ شاہ رخ خان نے سیاست سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار میزبان کے سوال پر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں آنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ سیاسی امور کے ماہر ہوں، اس کے علاوہ آپ کو خود کو بُھلا کر لوگوں کی خدمت کا بیڑہ اٹھانا ہوتا ہے تاکہ عام لوگوں کا طرز زندگی بہتر ہوسکے، لہٰذا مجھے نہیں لگتا کہ میں لوگوں کے لیے اتنا کام کرسکوں گا۔