عالیہ بھٹ نے کرن جوہر کے بیٹے کو راکھی باندھ دی

Last Updated On 27 August,2018 03:43 pm

لاہور (نیٹ نیوز ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلمساز کرن جوہر کے بیٹے کو راکھی باندھ دی، اداکارہ رکھشا بندھن کے موقع پر فلمساز کرن جوہر کے گھر گئیں اور کرن جوہر کے بیٹے یش کو راکھی باندھ کر ان کو اپنا بھائی بنا لیا۔

عالیہ بھٹ کو کرن جوہر نے بالی ووڈ میں متعارف کرایا تھا۔ تہوار کے موقع پر عالیہ بھٹ نے سبز رنگ کی شرٹ پہن رکھی تھی اور راکھی باندھتے ہوئے وہ مسکرا بھی رہی تھیں۔