سونم کپور کے بعد اداکارہ نیہا دھوپیا بھی پیا گھر سدھار گئیں

Last Updated On 10 May,2018 02:47 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ میں شادیوں کا سیزن، بھارتی اداکارہ سونم کپور کے بعد اداکارہ نیہا دھوپیا بھی پیا گھر سدھار گئیں۔

نیہا دھوپیا نے اداکار انگت بیدی کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا، انگت اور نیہا نے اپنی شادی کا اعلان ٹوئٹر پر کیا۔ 37 سالہ نیہا دھوپیا اور 35 سالہ انگت دونوں بالی وڈ کی مختلف فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونیوالی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا گلابی رنگ کی ساڑھی جبکہ اداکار انگت بیدی سفید شیروانی پہنچے ہوئے ہیں۔

پروڈیوسر کرن جوہر نے نیہا دھوپیا اور انگت بیدی کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا  میں اپنی خاص دوست نیہا کو مبارکباد دیتا ہوں اور میری دعا ہے دونوں ہمیشہ خوش رہیں ۔