وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مفت ادویات کی فراہمی کیلئے فنڈز جاری

Published On 11 March,2025 02:52 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مفت ادویات کی فراہمی کے لئے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے 3 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے، لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کو بھی مفت ادویات کے لئے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔

جنرل ہسپتال کو 12 کروڑ 50 لاکھ روپے، جناح ہسپتال کو 27 کروڑ 10 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے لئے 45 کروڑ 90 لاکھ  جبکہ گنگارام ہسپتال کے لئے 24 کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہوئے۔

علاوہ ازیں سروسز ہسپتال کے لئے 25 کروڑ 60 لاکھ، میاں منشی ہسپتال کے لئے 5 کروڑ 50 لاکھ  اور لیڈی ولنگٹن ہسپتال کے لئے 5 کروڑ روپے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔