کراچی :(ویب ڈیسک) شہر قائد میں نیگلیریا فولیری سے 36 سالہ خاتون انتقال کر گئیں۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال کی رہائشی خاتون 23 فروری کو نجی ہسپتال میں انتقال کر گئیں جو کہ نیگلیریا فولیری سے رواں برس کی پہلی ہلاکت ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ متاثرہ خاتون نے 18 فروری کو علامات محسوس کیں جس کے بعد انھیں 19 فروری کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تاہم مریضہ میں نیگلیریا فولیری کی تصدیق مریضہ کے انتقال کے بعد 24 فروری کو ہوئی۔
تحقیقات کے مطابق مریضہ کا پانی سے متعلقہ کسی سرگرمی میں حصہ نہ لینے کا انکشاف ہوا ہے، بتایا گیا ہے کہ خاتون کی واحد پانی سے وابستہ سرگرمی گھر میں وضو کرنا تھی۔