اداکارہ سونم کپور آج پیا دیس سدھار جائیں گی

Last Updated On 08 May,2018 01:13 pm

لاہور (دنیا نیوز ) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور آج پیا گھر سدھار جائیں گی، دلہا آنند آہوجا نے تو شیروانی زیب تن کی ہے جبکہ دلہن نے بھی اپنی پسند کے جوڑے کا انتخاب کر لیا ہے۔ بالی وڈ فلم انڈسٹری کی فیشن کوئین کی پیا گھر سدھارنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

سونم کپور کیلئے آج شادی کی شہنائی بجے گی، دلہا آنند آہوجا کی تصویر سامنے آ گئی، انہوں نے سنہری شیروانی زیب تن کر رکھی ہے اور گلے میں موتیوں کی مالا ہے۔ سونم کیا پہنیں گی ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا۔ سونم کے والد انیل کپور کی بھی تصویر بھارتی میڈیا میں آ گئی ہے۔ وہ سفید شیروانی میں مہمانوں کا استقبال کرتے نظر آتے ہیں۔

منڈپ کی تصویر بھی بھارتی میڈیا میں گردش کر رہی ہے۔ ادھر شادی کی تقریب آج ممبئی کے علاقے باندرا میں ہو گی۔ میڈیا کے مطابق شادی کی رسومات سکھ روایات کے مطابق ادا کی جائے گی۔ شادی کے بعد مہمانوں کو ظہرانہ دیا جائے گا۔