گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) تھانہ کھیالی کے علاقہ میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کے خلاف عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔
جنسی زیادتی کرنے والے مجرم علی رضا کو عدالت کی جانب سے قرار واقعی سزا سنا دی گئی، عدالت نے مجرم کو عمر قید اور 30 ہزار جرمانے کی سزا سنائی۔
واضح رہے کہ مجرم علی رضا نے 2023 میں آٹھ سالہ کمسن بچی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا تھا۔