کوہاٹ: (دنیا نیوز) دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ لاچی کے علاقے ورشنڈ میں پیش آیا جہاں دوگروپوں کے دوران شدید فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سابقہ رنجش کی بنا پر پیش آیا، واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔