گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ سے 18 سالہ لڑکی کی گردن کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلے سے لڑکی کی گردن کاٹ کر قتل کیا، جواں سالہ لڑکی کی بوری بند لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی، مقتولہ کی تاحال شناخت نہ ہو سکی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مزید تفتیش کی جارہی ہے۔