لاہور: مغل پورہ میں تیزاب گردی، نامعلوم ملزمان 2 افراد پر تیزاب پھینک کر فرار

Published On 18 April,2025 08:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے مغل پورہ میں تیزاب گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آ گیا۔

کپ سٹور کے علاقہ میں نامعلوم ملزموں نے دو افراد پر تیزاب پھینکا، دونوں ملزمان تیزاب پھینک کر موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تیزاب سے متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمی ہونے والوں میں حمزہ اور تجمل شامل ہیں، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔