لاہور: (دنیا نیوز) گجر پورہ سے خاتون کو 4 بچوں سمیت اغوا کر لیا گیا۔
خاوند کا کہنا تھا کہ میری بیوی 4 بچوں سمیت اپنی ماں کے گھر گئی، 8 سالہ عبداللہ، 6 سالہ زینب ،5 سالہ احمد اور 2 سالہ ام ہانی کو ان کی والدہ سمیت اغواء کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق بیوی اپنی ماں کے گھر جانے کے لئے بچوں سمیت نکلی، اسے راستے سے اغوا کر لیا گیا، تھانہ گجر پورہ پولیس نے خاوند کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ماں اور بچوں کو تلاش کیا جا رہا ہے۔