دکی:(دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے دکی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر اداروں کی مشترکہ کارروائی میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دکی کے علاقے ڈبر پہاڑ کے مقام پر سی ٹی ڈی اوردیگر اداروں کی مشترکہ کاروائی میں پانچ مبینہ مسلح افراد ہلاک ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ ہوا، مارے گئے دہشت گرد مزدوروں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، ہلاک شر پسند کی لاشیں سول ہسپتال دکی منتقل کردی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جو دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔