اٹک: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

Published On 18 April,2025 05:25 pm

اٹک: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کیری ڈبے میں سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ فتح جنگ کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے کیری ڈبے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کیری ڈبے میں سوار دونوں افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت امیر افضل اور خالق محمد کے نام سے ہوئی، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔