کراچی میں کچراکنڈی سے نوجوان کی لاش برآمد

Published On 01 January,2024 11:28 am

کراچی : (دنیانیوز) کراچی میں سپرہائی وے پر الآصف سکوائر پنجاب اڈےکےقریب واقع کچرا کنڈی سے نوجوان کی لاش ملی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی جبکہ پولیس کاکہنا ہے کہ مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیاہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ مقتول کی عمر18 سے30 سال کے درمیان ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیےہسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔