نئے سال کا پہلا مقدمہ لاہور میں درج، ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا

Published On 01 January,2024 07:49 am

لاہور: (دنیا نیوز) سال 2024ء کا پہلا مقدمہ لاہور کے تھانہ باغبانپورہ میں درج کر لیا، ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

نئے سال کا پہلا مقدمہ نیو ایئر نائٹ پر سر عام اسلحہ لہرانے اور نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، ملزم محمد شہباز کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، ملزم سے 2 رائفلز، پستول اور درجنوں گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں، نیو ایئر نائٹ پر نا جائز اسلحہ، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش کرنے والے سلاخوں کے پیچھے جائیں گے۔