لاہور: اندھی گولی اور چھری لگنے سے 2 نوجوان زخمی، ہسپتال منتقل کر دیا

Published On 01 January,2024 07:31 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں اندھی گولی لگنے اور لڑائی چھڑانے کی کوشش پر 2 نوجوان زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

صوبائی دارالحکومت کے علاقے کوٹ لکھپت میں سڑک کنارے کھڑے 13 سالہ لڑکے کو اندھی گولی آ لگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لڑکے کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ادھر لاہور کے علاقے کاہنہ میں میاں بیوی میں گھریلو ناچاقی پر لڑائی ہو رہی تھی کہ شور شرابہ سن کر نوجوان نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی تو اس دوران اسے چھری لگ گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا۔