پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے 2 نوجوانوں کو لوٹ لیا، مزاحمت پر ایک زخمی

Published On 30 December,2023 05:45 am

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ میں پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو لوٹ لیا ہے۔

اوکاڑہ کے علاقے تھانہ صدر کی حدود میں پولیس کی وردی پہنے ہوئے 2 مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر موٹرسائیکل سواروں کو روکا اور ان سے موبائل اور نقدی لوٹ لی، ملزموں نے مزاحمت پر ایک نوجوان کو گولی بھی مار دی۔

لوٹ مار کے بعد ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے متاثرین کی شکایت پر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔