کراچی : سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب ملزمان گرفتار

Published On 25 August,2023 08:56 am

کراچی: (دنیانیوز) کراچی کے علاقے بلال کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب ملزمان گرفتار کرلیے ۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عمران ، علی اسلام اور یاسین شامل ہیں ، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، نقد رقم اور موبائل فون برآمد کرلیا گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عمران سرجانی ٹاؤن تھانہ سے موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں گرفتار ہوچکا ہے جبکہ ملزم علی اسلام گلبہار تھانہ سے ناجائز اسلحہ کے مقدمے میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے بلال کالونی کی حدود میں ڈکیتی کی واردات کا اعتراف بھی کیا ہے ، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کی جارہی  ہے ۔